• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے اورجے یو آئی کا اہم مشاورتی اجلاس، 18 مئی کو باغ جناح میں جلسہ عام ملتوی کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا اہم مشاورتی اجلاس بدھ کو پیرسید صدرالدین راشدی اور مولانا عبد القیوم ہالیجوی کی مشترکہ صدارت میں ہوا ،اجلاس میں جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی ، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی ، مولانا راشد محمود سومرو ، جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی ، سردار عبدالرحیم ، سید زین شاہ ، مظہر راہوجو ، معظم عباسی ، مظفر بروہی جبکہ جے یو آئی کے مولانا عبدالکریم عابد ، قاری عثمان ، غلام سرور بلیدی ، رفیق احمد سومرو ، حسین آصفی اور دیگر رہنما وں نے شرکت کی ۔
اہم خبریں سے مزید