• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگی صورتحال، پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سروسز بحال

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاک بھارت جنگی صورتحال کے پیش نظرپاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر)کی سروسز تقریباً 15 ماہ پابندی کے بعد بحال کر دی گئیں،بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرصدارت یہاں پارلیمنٹ لاجز کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا چیئر پرسن قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ھارت ہمیشہ رات کے اندھیرے میں کارروائیاں کرتا ہے، سویلین کو نشانہ بنایا گیا، چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس پر پابندی کے خاتمہ سے آگاہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید