• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کے نوٹس کے باوجود ہائیکورٹ روڈ کی حالت زار بہتر نہ ہوسکی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) صوبائی محتسب کے نوٹس اور سڑک تعمیر کا تخمینہ بنانے کے باوجود ہائی کورٹ روڈ کی حالت زار درست نہیں ہوسکی۔سڑک سفر کیلئے ناقابل استعمال ہوچکی ہے۔پہلے صرف ہائی کورٹ کے پاس ایک حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہوا تھالیکن تخمینہ لاگت تیار کرنے کے بعد سوئی گیس محکمے کی طرف سے لائن ڈالنے کے باعث ساری سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ۔جابجا گڑھوں کےباعث شہریوں کو آمدورفت میں مسائل کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے۔قبل ازیں صوبائی محتسب کے نوٹس پر جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہائی کورٹ روڈ (بوستان خان روڈ)بلال شہید چوک سے لے کر سواں پل تک تعمیر و مرمت کی جائے گی۔صوبائی محتسب پنجاب کو جمع کرائے گے تخمینہ کے مطابق تعمیر ومرمت پر322اعشاریہ 022 ملین روپے خرچ ہوں گےلیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس پر کوئی کام شروع نہیں ہوا۔
اسلام آباد سے مزید