• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدل دشمن جان لے قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علامہ ساقی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ غلام اکبر ساقی نےکہا ہے کہ بزدل دشمن جان لے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حماقتوں نے نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا انشاءاللہ بہت جلد مودی کو اسکی اصلیت پتہ چل جائے گی۔ترجمان جمعیت اسلامیہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے ابھی صرف بھارتی جارحیت کا دفاع کیا ہے۔تنظیم کے جنرل سیکرٹری علامہ سبطین شیرازی ،امیر تحریک اتحاد ملت اسلامہ پاکستان علامہ محمد ریاض کھرل،مرکزی رہنماء جمعیت اہل حدیث مفتی نصراللہ عزیز اور دیوبند کے مرکزی رہنماءمفتی مظفر اقبال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید