• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اےنےنئے سیکٹرز کے الاٹیوں پر ڈو یلپمنٹ چارجز عائد کر دیئے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے نئے سیکٹرز کے الاٹیوں پر ڈو یلپمنٹ چارجز عائد کردیئے ہیں۔ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات ڈاکٹر ثانیہ حمید پاشا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر سی تیرہ، سی چودہ، سی پندرہ،سی سولہ ،سی سترہ، آئی گیارہ، آئی بارہ،آئی چودہ اور آئی پندرہ کے الا ٹیوں سے9ہزار روپے فی مربع گز کی شرح سے ڈویلپمنٹ چارجز وصول کئے جائیں گے۔یہ چا رجز قسطوں میں وصول کئے جائیں گے۔ڈویلپمنٹ چارجز کو حتمی شکل پلاٹ کا قبضہ دینے کے وقت دی جا ئے گی۔ ڈویلپمنٹ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کےتیرہ اگست 2024 کے اجلاس میںکیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید