• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی واردات کرکے بھاگنے والے دو ملزم زخمی حالت میں دھر لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی کی واردات کرکے بھاگنے والے دو ملزموں حمزہ اور جواد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ گولڑہ کے علاقہ سے موٹر سائیکل چھین کربھاگ رہے تھے۔پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ر کنے کا اشارہ کیا توپولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سےپسٹل، چھینا گیا موٹرسائیکل برآمد کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید