• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، صفدر عباسی، ناہید خان

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرزڈاکٹر صفدر علی عباسی اور شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی معاون ناہید خان نے نہتے شہریوں پر بھارتی بزدلانہ میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف پاکستان کی خودمختاری بلکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کا بلااشتعال اور سوچی سمجھی جارحیت کا عمل ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ بھارتی حکومت کے مسلسل اشتعال انگیز رویے نے خطے کے امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید