• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آئیسکو عملہ کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد (ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ) موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر آئیسکو چیف نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے تمام افسران و سٹاف کی چھٹیوں کو فوری طور پر منسوخ کردیا ۔ اس بات کا فیصلہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے افسران و سٹاف کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر اور آئیسکو ریجن میں 132KVگرڈ اسٹیشنز،11KV فیڈرز اور بجلی کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی و مانیٹرنگ کے لئے مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد میں سینئر افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید