• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملہ کی چھٹیاں منسوخ، پنجاب میں بھی ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نمائندہ، نیوز رپورٹر )بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام ہسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، وفاقی وزیر صحت نے کہاہے کہ شہر سے باہر گئے طبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔ دریں اثناء راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں فوری طور پر "ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ" جاری کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملہ کو مناسب تعداد میں ہمہ وقت موجود رہنے کی ہدایت اورہسپتالوں میں طبی سامان، ایمرجنسی کٹس اور بطور عطیہ خون کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال نے بھی  ہسپتال  میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سرتاج علی  کوفوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید