اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعرات سے 12 مئی کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی / وسطی پنجاب، شمال مشرقی/وسطی بلوچستان ، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔