• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتیاں قواعد و ضوابط اور میرٹ پر کی گئیں، پی اے آرسی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان زرعی تحقیقا تی کونسل نے بھرتیوں کے خلاف میڈیا میں چلنے والی حالیہ مہم کو بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔کونسل کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ حالیہ بھرتیاں مکمل طور پر قانون، قواعد و ضوابط اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ ان بھرتیوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، قابل اور اہل سائنسدانوں کا شفاف طریقے سے انتخاب عمل میں لایاگیا۔
اسلام آباد سے مزید