• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کی ہدایت کی روشنی میں تمام امیدواروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ II (کیمسٹری، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن – مارننگ سیشن، کیمسٹری، اسٹیٹسٹکس اور اسلامیات – ایوننگ سیشن) کے نظری امتحانات اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (پہلا سالانہ امتحان 2025) کے کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحانات، تاریخ وار شیڈول / رول نمبر سلپس کے مطابق 8 مئی 2025 سے منعقد کئے جائیں گے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز / لیبارٹریز میں اپنے رول نمبر سلپس / شیڈول پر دیے گئے وقت کے مطابق پہنچیں۔
اسلام آباد سے مزید