• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI ایم این ایز پر مبینہ تشدد، راولپنڈی پولیس کے 3 اہلکار معطل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے ایم این ایزپرمبینہ تشدد کرنے پرراولپنڈی پولیس کے 2ایس ایچ اوزاور ایک اے ایس آئی کومعطل کردیاگیا،منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور دیگر ایم این ایزپر پولیس کے مبینہ تشدد کے واقعہ پرآرپی او راولپنڈی نے سٹی پولیس افسر کوایکشن لینے کی ہدایت کی تھی جس پر سی پی او راولپنڈی خالد محمودہمدانی نے تھانہ چکری کے ایس ایچ او انسپکٹر طیب بیگ، تھانہ دھمیال کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر سلیم قریشی اوراے ایس آئی ماجد کومعطل کردیا،معطل پولیس افسران کو کلوز لائن بھی کر دیا گیا،پولیس افسران کے خلاف انکوائری کے لئے ڈی پی او جہلم کوانکوائری آفیسر مقرر کیاگیاہے ،سب انسپکٹر طیب بیگ کو گزشتہ شب تھانہ چکری سے تبدیل کرکے ایس ایچ او نیو ٹاؤن تعینات کیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید