• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (خبر نگار) ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ نے عدالتی حکم امتناع کے باوجود ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو ریڑھی بازار بنانے کیلئے مشاورت کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈائریکٹر ایم ڈی اے ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہاکہ میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا لیکن عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتی ہوں، میں اس عدالت سمیت تمام عدالتوں کا احترام کرتی ہوں۔ وکیل ایم سی آئی نے کہاکہ ایک ماہ کا وقت دیدیا جائے، سب مراکز کے ساتھ ریڑھی بازار بنا دیں گے۔ دوران سماعت وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرز کے مراکز کے ساتھ ریڑھی بازار بنانے کی تجویز پر مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا گیا جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے جمعہ کے روز تین بجے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے عبدالخالق تھند کو عدالتی معاون مقرر کر دیا جو مشاورت کے دوران غیرجانبدار جائزہ لیں گے۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔
اسلام آباد سے مزید