• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادر افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری جواب دے کر تاریخ رقم کی، راجہ حنیف

راولپنڈی ( جنگ نیوز)چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے کر تاریخ رقم کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے ایک کمزور اور بوکھلائے ہوئے دشمن کی مایوس کن کوششیں ہیں۔ پاکستان امن کا داعی ضرور ہے مگر یہ امن کسی کمزوری کی علامت نہیں۔
اسلام آباد سے مزید