پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے 18 ڈاکٹروں کے ایکچولائزیشن کے لئے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر شہزاد علی خان کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سوات، ڈاکٹر شہزاد فیصل کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو سیکنڈری ریویمپ پراجیکٹ، ڈاکٹر نعیم شاہ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ، ڈاکٹر محمد شعیب خان کو ڈی ایچ او کرک، ڈاکٹر عبد القدوس کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ، ڈاکٹر احمد فیصل کو ڈی ایچ او تورغر، ڈاکٹر اختیار علی کو ڈی ایچ او دیر بالا، ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی کو ڈی ایچ او دیر پایان، ڈاکٹر محمد قاسم خان کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مالاکنڈ، ڈاکٹر صادق شاہ کو ڈی ایچ او مالاکنڈ، ڈاکٹر سید محمد ادریس کو ڈی ایچ او پشاور، ڈاکٹر ولی خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور، ڈاکٹر انیسہ آفریدی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز پشاور، ڈاکٹر محمد نعیم اعوان کو ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈی آئی خان، ڈاکٹر خالد خان کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر بالا، ڈاکٹر عرفان الدین کو ایم ایس کیٹگری ڈی ہسپتال توتکان مالاکنڈ، ڈاکٹر محمد مامون کو ایم ایس گورنمنٹ نصیر اللّٰہ خان بابر ہسپتال پشاور اور ڈاکٹر محمد سلیم خان کو تبدیل کر کے چیف میڈیکل آفیسر میاں گل عبد الحق جہانزیب کڈنی ہسپتال سوات تعینات کیا گیا ہے۔