• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم پر ڈرون حملہ، زلمی اور کنگز کا میچ نہ ہوسکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان جمعرات کی شب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کریگا۔جمعرات کی صبح راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ ڈرون حملے نے پی ایس ایل کو غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناتیں لگادی گئیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کردیے گئے۔ گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز کوریئرسینٹرز سے جمعرات کی رات کے میچ کے لیے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ جمعرات کے مقابلے کے لیے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خودبخود ہو جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید