اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاک افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وضاحت کی ہے کہ پا کستا ن اور پاکستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز مابین کوئی براہ راست رابطہ ہوا ہے۔جمعے کو پاکستان کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایج کیو) میں پاکستان ایئرفورس کے ڈپٹی آپریشنز چیف ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور پاکستان نیوی کے کموڈور رب نواز کے ہمراہ انٹرنیشنل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دونوں ممالک کے سکیورٹی ایڈوائزرز کے مابین براہ راست رابطہ نہیں ہوا، تاہم بلاوسطہ سفارتی رابطے ہوتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے سکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطہ ہوا ہے۔