• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں الفتح میزائل کی حیرت انگیز کارکردگی

اسلام آباد (فاروق اقدس) آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں الفتح میزائل کی حیرت انگیز کارکردگی 5 مئی کو الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، ایک ہفتے بعد ہی کامیابیوں نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا،دشمن کو چکمہ دینا اور دوران پرواز میزائل اپنے ہدف کی جانب سمت تبدیل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے،پاک فوج نے بھارت کے آپریشن سندور کے جواب میں ہفتہ کی صبح ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا جس نے ابتدا ہی میں الفتح ون میزائل سسٹم کے ذریعے جوابی کارروائی کے دوران دشمن کو روایتی محاذ سے لیکر سائبر محاذ پر زبردست نقصان پہنچایا ، الفتح ون میزائل پاکستان کا مقامی طور پر زمین سے زمین پر مار کرنے والا جدید ترین میزائل ہے، یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے 5 مئی کو الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، عسکری ذرائع اور ماہرین کے مطابق آج الفتح نے اپنے اہداف حاصل کرنے کے بعد یہ ثابت کردیا کہ الفتح میزائل نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ یہ پاکستان کے اس وژن کا عملی تصور ہے جس کے تحت دفاعی میدان میں خود انحصاری حاصل کرنے کا عزم کیا گیا ہے، الفتح مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا رہنمائی یافتہ (گائیڈڈ) میزائل نظام ہے جس کی مختلف اقسام ہیں اور دشمن کے علاقوں میں اہم اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید