جیکب آباد(نامہ نگار خاوند بخش بھٹی)جیکب آباد کے شہباز ائیربیس پر بھارتی ڈرونز کا حملہ ناکام،پاک فضائیہ نے 4 بھارتی ڈرونز کو فضا میں مار گرایا،ڈرونز گراتے وقت چار زوردار دھماکے،پورا شہر لرز اٹھا،گھر کی کھڑکیاں اور دروازے ہل گئے ڈرون کے پرزے لگنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد معمولی زخمی، ڈرون کے ٹکڑے شہر کے مختلف مقامات پر گرے لوگ جمع، جوش میں اللہ اکبر اور پاک فوج کے حق میں نعرے، لاڑکا نہ بورڈ کی طرف سے جیکب آباد میں شام کا پرچہ ملتوی،اسکولوں میں چھٹی کردی گئی،شہباز بیس کے قریب رہنے والوں نے نقل مکانی شروع کردی، کھادبازار بند کردی گئی۔