• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 روز تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آئند ہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشینگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 12مئی تک آندھی، جھکڑ، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بار شوں کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشینگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم، منڈی بہائو الدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ملتان، ڈی جی خان اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید