• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی دفاع صرف قومی فریضہ نہیں مقدس جہاد ہے‘ جے یوآئی پاکستان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ مفتی مطیع الرحمن لانگو حاجی امین اللہ امین مولانا محمد اقبال عثمانی مولانا امان اللہ گرگناڑی اور مولانا عبدالغنی ساسولی نے کہا ہے کہ مسلمان ریاست کی دفاع کیلئے اٹھایا جانے والا اقدام صرف قومی فریضہ نہیں بلکہ مقدس جہاد ہے بھارت کی جانب سے پاکستان کے زمینی اور فضائی حدود کی پامالی کے جواب میں مسلح افواج کے آپریشن بنیان مرصوص نے اقوام عالم میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جس پیشہ وارانہ مہارت اور ایمانی جذبے سے بھارتی گستاخی کا جواب دیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اپنے فرض منصبی کی ادائیگی اور اپنے جغرافیائی سالمیت کے دفاع میں پاکستان کسی سے پیچھے نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جس جذبے کے ساتھ بیرونی دشمن کو کو ذلت کی دھول چٹا دی گئی ہے اسی جذبے کے ساتھ ملک کے داخلی مسائل کے حل اور قومی تعمیر کے لیے بھی پوری قوم اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے۔
کوئٹہ سے مزید