کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ دوروز قبل کورنگی کراسنگ ندی کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑگیا،تفصیلات کے مطابق کیماڑی جنگل شاہ بلال گودام کے قریب سوئے ہوئے 30سالہ الیاس پر ناتجربہ کار ڈرائیور نےٹریلر چڑھا دیا جس کے باعث مذکورہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا،ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متوفی ٹریلر کے نیچے سو رہا تھا کہ ڈرائیورنے اچانک ٹریلر اسٹارٹ کرکے چلا دیا ، متوفی محنت کش بنایا جاتا ہے،سائٹ ایریا خیبر گیٹ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 35سالہ نصرت زوجہ قدیم الدین جاں بحق ہوگئی ،حاثہ کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا ہے ، دریں اثنا جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کورنگی کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 55 سالہ ریاض احمد ولد نظام الدین دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا ، متوفی موٹرسائیکل سوارتھا۔