• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج سے اظہار یکجہتی، جمعیت علما اسلام کے تحت ریلی نکالی گئی

کراچی (پ ر) جمعیت علما اسلام رابطہ کے تحت شکرانے اور خوشی کے اظہار اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئےریلی سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7-اے سے نکالی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے دشمنانِ پاکستان کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم آج بھی اپنے محافظوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ریلی قوم کے اس عزم کی عکاس ہے۔ اس موقع پر قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی عبد السلام شامزئی، قاری لیاقت رحمانی، دانش قادری اور دیگر رہنما موجود تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید