کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیربکرا پیڑی میں بیوپاریوں کے دو گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 10 افرا د زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانہ کی حدودمیں واقع بکرا پیڑی میں منگل کو2 مقامی بیوپاری گروپوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی،دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8/10 افراد زخمی ہوئے،واقعے کی اطلاع پر ملیر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پالیا، جھگڑے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے۔