• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے 3 مویشی لیاقت آباد سے چھین کر فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بھینس کالونی سے لاکھوں روپے مالیت کے خریدے گئے 3 جانور مسلح ملزمان لیاقت آباد سے چھین کر فرار ہوگئے،متاثرہ شہری ٹرک میں 3مویشی لاد کر اورنگی ٹاؤن کی جانب جارہا تھا کہ لیاقت آباد مین روڈ بندھانی کالونی میں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ٹرک سے اتار کر اپنی کار میں سوار کیا اور ملزمان جانوروں سے بھرا ٹرک خود لے کر روانہ ہوئے اور کچھ فاصلے پر جاکر ٹرک ڈرائیور کو اتار دیا،بعد ازاں خالی ٹرک نیپا چورنگی کے قریب سے مل گیا تاہم چھینے گئے مویشیوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔متاثرہ شخص کے مطابق چھینے گئے مویشیوں کی قیمت6 لاکھ روپے سے زائد تھی ،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تعاقب کرتے کار سوار ملزمان نے واردات انجام دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید