کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے شہر بھر میں پانی کے شدید بحران اورعوام کی مشکلات و پریشانیوں کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی ای او احمد علی خان، سی او اواسد اللہ خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ شہریوں کو ان کے گھروں کے نلکوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، واٹر کارپوریشن کا عملہ اپنی نا اہلی ختم کرے، وفد میں سیف الدین ایڈوکیٹ، توفیق الدین صدیقی اور دیگر موجود تھے ، منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر میں پانی کی سپلائی کی مرکزی لائین گزشتہ چند ماہ میں متعدد بار ٹوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے ہر تھوڑے عرصے کے بعد آدھے سے زیادہ شہر کو پانی کی فراہمی معطل اور ٹینکر مافیا کی چاندی ہو جاتی ہے۔