• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PAC چیئرمین کی اڈیالہ جیل سے نامزدگیاں، تنازعات، تماشے کا شکار

اسلام آباد (فاروق اقدس) PACچیئرمین کی اڈیالہ جیل سے نامزدگیاں، یوٹرن، تنازعات ،تماشے کا شکار , شیر افضل ، شیخ وقاص ،عمر ایوب کے نام جیل سے ہی نامزد اورپھر مسترد، جنید اکبر کا نام فائنل ، وہ اب مستعفیٰ ہوگئے,وجوہات بارے پارٹی کا تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، استعفیٰ کی صداقت اور عوامل بارے متضاد دعوے , قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارٹی ہونے کی حیثیت سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ تحریک انصاف کا پارلیمانی استحقاق بنا تھا لیکن اس منصب کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف میں داخلی سطح پر شروع سے ہی تضادات اور اختلافات سامنے آتے رہے ہیں، اس منصب کیلئے نامزدگی بانی چیئرمین اڈیالہ جیل سے احکامات کی شکل میں کرتے رہے ، سب سے پہلے شیر افضل مروت کو اس ذمہ داری کیلئے نامزد کیا گیا جنہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے فارغ کردیا گیا اور اب ان کے تحریک انصاف کے بدترین مخالف کا تاثر سامنے آرہا ہے۔ ان کے بعد شیخ وقاص اکرم اور پھر عمر ایوب کے نام بھی سامنے آئے لیکن اس حوالے سے یوٹرن کا سلسلہ جاری رہا ،آخر کار جنید اکبر کا نام فائنل کرلیا گیا اور اب مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق انھوں نے بھی پی اے سی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ۔ تاہم اس کی وجوہات کے حوالے سے پارٹی کا تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید