راولپنڈی (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے ،وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کریگا اسلئے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا اور اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں۔
اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جسکی وجہ سے انتقام کیلئے وہ دوبارہ کوئی حماقت کریگا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، بانی کو ہم نے بتایا پاکستانی قوم بہت خوش ہے۔