• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجیوں کو دلاسہ دینے کیلئے مودی آدم پور ائیر بیس پہنچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کیخلاف ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شکست خوردہ فوجیوں کو دلاسہ دینے کیلئے آدم پور ایئر بیس پہنچ گئے، بھارتی وزیراعظم کی فضائیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات، فوٹو سیشن کرواتے رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے فضائیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے فضائیہ کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی ہے۔ آدم پور ایئربیس کے دورے کے دوران مودی نے فوٹو سیشن بھی کروایا۔
اہم خبریں سے مزید