اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مائیکرو سافٹ کے مختلف استعمال ہونے والے پروگرامز میں خطرناک سیکیورٹی خامیوں پر سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی یہ خامیاں مائیکروسافٹ 365 ایپس فار انٹرپرائز، مائیکروسافٹ آفس 2019، آفس ایل ٹی ایس سی 2021 اور 2024، اور مختلف ورژنز کے شیئرپوائنٹ سرور میں پائی گئی ہیں اگر ان خامیوں کو ہیکرز نے استعمال کیا تو وہ کسی بھی نظام میں دخل اندازی کرکے نقصان پہنچا سکتے ہیں، ایڈوائزری کے مطابق یہ خامیاں مائیکرو سافٹ آفس کے خاص حصوں میں پائی گئی ہیں، جن میں ویژیو، ایکسل، اور شیئرپوائنٹ شامل ہیں۔