• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کا کردار اہم، قوم متحد ہوئی اور اللّٰہ نے فتحیاب کیا، بلال اظہر کیانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار بہت پختگی سے سامنے آیا اور پوری قوم اکٹھی ہوئی اور اللہ نے ہمیں فتحیاب کیا،پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آج قوم اور ادارے ایک پیج پر ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ داخلی سیاست کو مؤخر کر کے قومی وحدت برقرار رکھی جائے، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مودی کی پاکستان و مسلم دشمنی سے خیر کی امید نہیں۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس حملے پر ریاستی خاموشی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ معذرت خواہانہ رویہ بھارت کو شہ دے رہا ہے۔ عمران خان نے مودی کو مکار قرار دے کر فوج کے بروقت ردعمل کو سراہاہے۔ حامد رضا نے بلاول بھٹو کی دو ٹوک بات چیت کو قابلِ تحسین قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کر رہے تھے کہ یہ لب و لہجہ مسلم لیگ نون کی قیادت کا ہوگا۔ صاحبزادہ حامد نے نون لیگ کی خاموشی پر افسوس ظاہر کیا اور قومی یکجہتی کی فضا کو عوامی جذبے کا نتیجہ قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید