• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفارمیشن گروپ کے 4 افسروں کی گریڈ 21 اور پانچ کی گریڈ 20 میں ترقی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے انفا ر میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس کے چار افسروں کو گریڈ اکیس اور پانچ افسروں کو گریڈ انیس سے بیس میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ ترقی سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر دی گئی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ان ترقیوں کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ انفار میشن گروپ کےگریڈ بیس سے اکیس میں ترقی پانے والے چار افسروں میں ایگزیکٹو ڈی جی، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا و پبلیکیشنز عمرانہ وزیر ‘ڈائریکٹر جنرل، انفارمیشن سروسز اکیڈمی، اسلام آباد سعید احمد شیخ ‘جوائنٹ سیکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات، اسلام آباد اشفاق احمد خلیل ‘ڈی جی، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا و پبلیکیشنز ثمینہ فرزین شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید