اسلام آباد ( عا طف شیرازی ) اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں میں 13.64فیصد تک کمی کردی- سوئی ناردرن کے سسٹم پرایل این جی ایک اعشاریہ انہترڈالراورسوئی سدرن کےسسٹم پرایل این جی ایک اعشاریہ بہترڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے،مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اوگرا کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کےمطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 11.79ڈالر اورسوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔