دبئی (سبط عارف)ٹرمپ کا شاہی استقبال، جامنی ٹائی اور جامنی کارپٹ ،خاتون اول میلانیا کی غیرموجودگی ،ریڈ کارپٹ دنیا بھر میں عزت ، وقار اور خصوصی پروٹوکول کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر دنیا کے طاقت ترین ملک امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے سعودی عرب میں جامنی کارپٹ بچھایا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ، جب اپنے طیارے ایئر فورس ون سے باہر آئے تو سب کی نظریں ان پر مرکوز تھیں۔ جامنی ٹائی اور نیلے سوٹ میں ملبوس امریکی صدر کیلئے اس بار روایت سے ہٹ کر سعودی حکومت نے روایتی سرخ قالین کے بجائے جامنی قالین بچھایا۔ ایک علامتی رنگ جو سعودی عرب کے علاقے عیسر کے ثقافتی رنگوں کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ قدرتی پھولوں سے مالا مال عیسر میں جامنی رنگ کے پھول بہت کھلتے ہیں۔