• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ’’پاک فوج کی تاج محل پر حملہ‘‘کی وڈیو وائرل

اسلام آباد(فاروق اقدس)دنیا بھر میں ہونے والی عسکری جنگوں کے حوالے سے یہ مقولہ عام ہے کہ ’’دوران جنگ پہلا قتل سچ کا ہوتا ہے‘‘ اور اس حوالے سے حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ اس قتل کا جواز بھی پیش کیا جاتا ہے اور وہ یہ کہ اپنے فوجیوں ،محافظوں اور عوام کا مورال بلند کرنے کیلئے یہ ناگزیر ہوتا ہے اور اس کیلئے بے بنیاد اور گمراہ کن دعوے اور الزامات بھی لگائے جاتے ہیں یقیناً جس کا مظاہرہ حالیہ چار روزہ جنگ میں بھارت کی جانب سے بار بار دیکھنے میں آیا جو ابھی تک جاری ہے، تاہم اب سوشل میڈیا کے آنے اور بالخصوص ’’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘‘کی ٹیکنالوجی نے جھوٹ پر سچ کے گمان کو مضبوط کر دیا ہے گو کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے حیرت اور پریشانی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتی لیکن کچھ دیر کیلئے اوسان خطا کرنے اور حیرت زدہ کردینے والے مناظر اثر انداز ضرور ہوتے ہیں۔ جس کا اندازہ ایک فیک وڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران دو روز قبل اتوار کو وائرل کی گئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مصنوعی ذہانت کا مظاہرہ خود بھارت کے اندر سے کیا گیا تھا جس میں بھارتی میڈیا کے مطابق اس وڈیو میں تاج محل کے مرکزی گنبد سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتے دکھایا گیا ہے اس کے ساتھ ہی فائر فائٹرز کو آگ بجھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور ہندی زبان میں پس منظر میں کی جانے والی رپورٹ اور تبصرے میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے آگرہ میں تاج محل پر حملہ کر دیا ہے اور محبت کی اس یادگارکو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید