• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر مستعفی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے سپرد کردیا اور کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا، یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پراستعفیٰ جمع کرایا۔
اہم خبریں سے مزید