• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ میں جھڑپ، شہری جاں بحق، ایک دہشت گرد مارا گیا، 3 زخمی

وادی تیراہ( نمائندہ جنگ) وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ،شہری جاں بحق،خو اتین سمیت 6زخمی جبکہ ایک دہشت گرد ماراگیا اور تین زخمی کردیئے۔ ذر ائع نے دہانی کرائی کہ بہت جلد امن و امان کی مکمل طور پر بحالی ہوجائے گی اور رہائشی آبادیوں پر ماٹر شلینگ کا سلسلہ روکا جائے گا۔واقعات کے مطابق ضلع خیبر کے پسماندہ علاقہ وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ایک مقامی شہری جاں بحق جبکہ خواتین سمیت کم از کم چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اورکزئی مشتی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بعض کی حالت تشویشناک ہونے پر پشاور ریفر کر دیا گیا۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھڑپیں شلوبر اور پیر میلہ بازار کے علاقوں میں اس وقت شروع ہوئیں جب سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ دورانِ آپریشن دونوں جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔جھڑپ کے دوران خان سید نامی مقامی ڈرائیور گولہ باری کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ نصیب نامی شخص کے گھر پر گولہ گرنے سے اس کی والدہ اور بیوی شدید زخمی ہو گئیں۔
اہم خبریں سے مزید