کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ، مقتول کاشف اورنگی ٹاؤن کا رہائشی، ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 5 سیکٹر فائیو سی غوثیہ مسجد کے قریب مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ چل بسا۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ محمد کاشف ولد ارشاد حسین کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او انیس الرحمن کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے انکا پیچھا کیا، ڈاکو جب مذکورہ مقام پر پہنچے تو آگے اسپیڈ بریکر تھا۔