• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IG جیل خانہ جات اور DIG جیل کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

کراچی ( ثاقب صغیر) آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جی جیل کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو نے آئی جی جیل قاضی نذیر احمد کیخلاف چیف سیکرٹری سندھ کوخط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد یکم مئی سے انھیں توہین آمیز اور نامناسب پیغامات بھیج رہے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ یکم مئی کو آئی جی جیل خانہ جات نے ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں ان کیخلاف ایک وائس میسج بھیجا جس میں انھیں نشانہ بنایا گیا۔ میسج میں لہجے اور انداز گفتگو نے آئی جی جیل کی ذہنی حالت کے بارے میں تشویش پیدا کی جو ممکنہ طور پر کسی نشہ آور چیز کے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔ خط کے مطابق 3 مئی کو آئی جی جیل کی جانب سے دوبارہ یہی رویہ اپنایا گیا جسکی وجہ سے گروپ ایڈمن نے گروپ کو ختم کر دیا۔ ایک روز بعد آئی جی جیل نے انھیں کال،وائس نوٹس اور ٹیکسٹ میسج کیے جبکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے اور اس دوران بھی آئی جی کی جانب سے غلط زبان کا استعمال کیا گیا اور ان سے بدسلوکی کی گئی جسکے بعد انہوں نے آئی جی جیل کا نمبر بلاک کر دیا۔ ڈی آئی جی جیل کے مطابق وہ اس متعلق وزیر جیل خانہ جات نےکو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ ان معاملات کی فوری اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے اور آئی جی جیل کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید