کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پاک بھارت جنگ بندی پر 15مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالے گی ۔ یہ اعلان سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کیا ہے۔ علاوہ ازیں پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ سیز فائر کے بعد سندھ طاس معاھدے کے تنازعہ کو بھی حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک بھارت جنگ بند ی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5 بجے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اظہارر تشکر ریلیاں نکالی جائینگی۔نثار کھوڑو نے کہا کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کے امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرواکر جنگ بندی کے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔