• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ افسروں کی کارکردگی جانچنے کےلیے کلیدی اشاریے ہونے چاہئیں، مصدق ملک

اسلام آباد(مہتاب حیدر)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے منگل کومتعین وقت کے اہم پرفارمنس انڈیکیٹرزپرزور دیا تاکہ افسران کی کارکردگی کو جانچا جاسکے۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’’انگریزی کو قابلیت کا پیمانہ سمجھنا معاشرے کی اکثریت کے لیے محرومی کا باعث ہے۔ دنیا کا کوئی ملک صرف انگریزی جاننے سے ترقی یافتہ نہیں بنا، لیکن پاکستان میں یہ زبان 90 فیصد عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن چکی ہے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک نے منگل کے روز ایک بند کمرہ اجلاس میں سول سروس کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ وزارتوں کے لیے وقت کے تعین پر مبنی کوئی کلیدی کارکردگی اشاریے (KPIs) موجود نہیں، تو پھر اعلیٰ افسران کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں کیسے جانچا جا سکتا ہے؟ان خیالات کا اظہار دونوں وزرا نے مشترکہ طور پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے علاوہ سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، وزارتِ خزانہ، داخلہ، خارجہ، مواصلات، کابینہ ڈویژن کے سیکرٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔تمام کلیدی وزارتوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ بیوروکریٹس اُس وقت خاموش رہ گئے جب وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے بیوروکریسی کی اعلیٰ سطحی کارکردگی پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ کارکردگی جانچنے کے لیے صرف وزراء ہی نہیں بلکہ وفاقی سیکرٹریز کے لیے بھی KPIs ہونے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید