• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K4 جیسے بڑے منصوبوں کیلئے فنڈز تیز فراہم کئے جائینگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے جن بڑے منصوبوں کے لیے فنڈز میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا ان میں کے فور شہر کراچی میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ، شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے اور کراچی میں جاری ٹرانسپورٹ اسکیمیں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے دو الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ اے فاضل اور ان کے وفد سے ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں نو عمر بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، اور لڑکیوں کے لیے مہارت سازی کے قیمتی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید