• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا متاثرین کو ڈویلپڈ پلاٹ بغیر ڈیویلپمنٹ چارجز دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے 7 مئی 2025 کے نوٹیفکیشن میں تر میم کردی ۔سی ڈی اے بورڈ نےفیصلہ کیا ہے کہ اب زمین کے بدلے پلاٹ لینے والوں پر ڈویلپمنٹ چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔ 13 اگست 2024 کا نوٹیفکیشن کا اطلاق متاثرین کے پلاٹوں پر نہیں ہوگا۔زمین حصولی و بحالی ریگولیشن 2007 کے تحت دیے گئے پلاٹ مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔سی ڈی اے نے وضاحت کے بعد سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ۔متاثرین کو ڈویلپڈ پلاٹ بغیر ڈیویلپمنٹ چارجز دیئے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید