پشاور (ارشد عزیز ملک)تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، صوبائی صدر جنید اکبر خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان واضح تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
جنید اکبر خان نے وزیراعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا، جس کے بعد حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “جنید اکبر رونے دھونے کے بجائے گھر بیٹھ جائیں۔”پارٹی کی صدارت سے استعفی دیں اور کسے اہل شخص کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر بنایا جائے ۔
جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اسی لیے ملاقات کرتے ہیں کیونکہ عمران خان خود ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی کو ان سے ملاقات نہیں کرنی تو وہ کھل کر منع کر سکتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ جنید اکبر خان وہ ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہے جو انہیں بانی پی ٹی آئی نے سونپی تھیں، اسی لیے وہ پریشانی کا شکار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جو لوگ کام کرتے ہیں، وہ الزامات نہیں لگاتے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں جنید اکبر کو رونے دھونے کے بجائے خود الگ ہو جانا چاہیے۔
انھوں نے کہاکہ میں اپنے اپ پر ہونے والی تنقید کاجواب نہیں دیتا لیکن ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے ان لوگوں نے نے ہر حد کو کراس کرلیا ہے ۔
انھوں نے کہاکہ جنید اکبر کو وزیراعلی کے ساتھ کوئی مسلہ ہے تو وہ بیٹھ کر ان کے ساتھ حل کریں مجھ پر تنقید کا کوئی جواز نہیں ۔