پشاور(جنگ نیوز) اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام حیات آباد کیمپس میں کیرئیر فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات سمیت مختلف کالجز و یونیورسٹیز کے طلباء نے حصہ لیا۔ ایس آر انٹرنیشنل نے بھی اپنا سٹال لگایا جس میں انہوں نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو معلومات فراہم کیں۔ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے کیئر فیئر میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ ایس آر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر راجہ سہیل شاہ اورمحمد سجاد احمد شاہ ٹرینر ماسٹر ایلیٹس نے وی سی عبید خان کو بیرون ملک داخلوں اور سکالرشپ سے متعلق آگاہ کیا۔