پشاور(جنگ نیوز)ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن خالد اکبر کے زیر نگرانی نشترآباد اور اس کے گردونواح میں بقایا جات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے خلاف کمرشل صارفین کے خلاف آپریشن کیا جس میں ایس این کے سی این جی کا پریمسس 62 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر سیل جبکہ بابل مدینہ پلازہ کو 4 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر ڈسکنکٹ کیا گیا۔ مزید برآں دو ڈائریکٹ کنکشنز بھی پکڑے گئے اور موقع پر ہی 8 لاکھ روپے کی نقد رقم وصول کی گئی۔