پشاور ( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاور نے تین روز کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 502 کاروباری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے یونیورسٹی روڈ، ، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، سرکلر روڈ، اندرون شہر بازاروں، حیات آباد، رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، پجگی روڈ اور دیگر علاقوں میں 502 کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 142 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 34 دکانوں کو سیل کر کے 27 افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، سبزی و پھل فروش، دودھ فروش اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔