• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم نکبہ، ملی یکجہتی کونسل اور فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملی یکجہتی کونسل سندھ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کےزیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر یوم نکبہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائزقیام کے 77سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا، مظاہرے کی قیادت ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی، فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کے لئے مظاہرین نے ہاتھوں میں چابیوں کے علامتی نشان بھی اٹھا رکھے تھے، محمد حسین محنتی، علامہ قاضی احمد نورانی، احمد ندیم اعوان، علامہ باقر زیدی، علامہ مرتضیٰ رحمانی، یونس بونیری،میجر (ر) قمر عباس، علامہ جعفر سبحانی، پاسٹر امانوئیل اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ آج غزہ میں فلسطینیوں پر روزانہ ایک نکبہ گرایا جا رہاہے، پوری دنیا کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جائیں اور فلسطینیوں کی مدد کی جائے ، مقررین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے بہترین مہارت کے ساتھ ہندوستان کو زبردست اور منہ توڑ جواب دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید