• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)  پولیس نے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار کرلیا، تھانہ مظفر آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ اشتہاری ملزم اصغر عرف کچالہ بلوچستان سے ملتان آرہاہے جس پر ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شیر شاہ ٹول پلازہ پرناکہ بندی کر کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا جس سے 1 عدد پسٹل 30بور مع گولیاں بھی برآمد کرلیا گیا،گرفتار اشتہاری ملزم کی شناخت محمد اصغر عرف کچالہ ولد غوث بخش (سکنہ غوثیہ کالونی مل پھاٹک مظفر آباد ملتان)سے ہوئی گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے، پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، سٹی شجاع آباد پولیس کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے محمد علی نے بتایا کہ چوری کی اطلاع پر بگی پل پر ناکہ بندی کی تو تین نامعلوم اشخاص پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی یکدم مڑنے لگے تو پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی اور بھاگ گئے ایک ساتھی جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زمین پر گرگیا تھا  جسے گرفتار کیا تو شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی گرفتار زخمی ملزم نے اقدام قتل اور اسلحہ رکھ کر پولیس مزاحمت کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی،  تھانہ گلگشت پولیس نے ساڑھے10کلو گرام چرس برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزم محمد زاہد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے دس کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزم کا شمار منشیات فروشوں کے اہم نیٹ ورک میں ہوتا ہے، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، بی زیڈ پولیس نے ملزم شاہ زیب سے پسٹل تین گولیاں بستی ملوک پولیس نے ملزم گلفام سے پسٹل تین گولیاں صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم ساجد سے پسٹل دوگولیاں مظفر آباد پولیس نے ملزم اصغر کچالہ سے پسٹل شاہ شمس پولیس نے ملزم ناصر عرفان سے پسٹل ملزم عبدالخلیل سے پسٹل ممتاز آباد پولیس نے ملزمان علی حیدر ،ہارون اور قادر سے پسٹل ،ریوالور و گولیاں نیوملتان پولیس نے ملزمان شکیل اور شعیب سے پسٹل برآمد کرلیے، شہری کی جائیداد ہڑپ کرنے کے الزام میں پولیس نے پیٹی بھائی سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، چہلیک پولیس کو رانا عبدالجبار نے بتایا کہ ملزم اشفاق پولیس ملازم ہے جو عرصہ دراز سے عدالتی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے نے اپنے ساتھی ایڈووکیٹ رانا سہیل نون کے ساتھ ملی بھگت کرکے میری جائیداد ہڑپ کرنے کیلئے جعلی وکالت نامہ تیار کرکے مجھے بے دخل کرنے خلاف قانون جعلی وکالت نامہ عدالت میں پیش کیا ملزمان نے اپنی نفسانی طمع و لالچ کیلئے جعلی وکالت نامہ تیار کرنا تسلیم کیا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔گلگشت پولیس نے ملزم زاہد سے 1500گرام چرس الپہ پولیس نے ملزم فیاض سے 1100گرام ہیروئن بستی ملوک پولیس نے ملزم الیاس سے 20لیٹر شراب کینٹ پولیس نے ملزم ارشد سے 10لیٹر شراب ممتاز  آباد پولیس نے ملزم غفار احمد سے 55بوتل شراب ملزم معراج سے 1200گرام چرس ملزم کریم خان سے 1160 گرام آئس سیتل ماڑی پولیس نے ملزم جمشید سے 20لیٹر دولت گیٹ پولیس نے ملزم جمشید قمر سے 10لیٹر شراب ملزم عبدالغفور سے 15لیٹر شراب جبکہ پاک گیٹ پولیس نے ملزم یوسف سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی- پولیس نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔گلگشت پولیس کو توشیبا رمضان نے بتایا کہ دوران گشت جلال چوک سے 10سالہ عمران کو بھیک مانگتے ہوئے قابو کیا جس سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ نابالغ عمران کو ملزم عامر زبردستی پیسوں کے عوض بھیک منگواتا ہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی- قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کے فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔بی زیڈ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم حسیب کی گرفتاری کیلئے ایم پی ایس روڑ پر چھاپہ مارا تو ملزم پارٹی کو دیکھ کر موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لئیےشہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، موٹرسائیکل پر غیر قانونی طریقے سے باڈی لگاکر چنگ چی رکشہ بنانے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے شہری کو رینٹ کی گاڑی لاکھوں میں فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، حرم گیٹ پولیس کو فلک شیر بھٹہ نے بتایا کہ ملزمان شہریار اور شاہ سوار نے مجھ سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے رینٹ کی گاڑی 18لاکھ میں فروخت کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ 
ملتان سے مزید